این اے 125 کے دس پولنگ سٹیشنوں کے ووٹوں کی گنتی شروع

Vote Count

Vote Count

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں الیکشن ٹربیونل نے این اے 125 میں دھاندلی کیس کی سماعت کی، اس موقع پر ٹربیونل نے اپنی مرضی کے منتخب کردہ دس پولنگ سٹیشنوں کے تھیلے کھول کر ان کی دوبارہ گنتی کا عمل شروع کر دیا۔

ٹربیونل کے جج کا کہنا ہے کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل دو روز میں مکمل ہوگا جس کے بعد حتمی رپورٹ جاری کی جائے گی۔

اس سے قبل فاضل جج نے خواجہ سعد رفیق اور حامد خان کو اپنی مرضی کے پانچ پانچ پولنگ سٹیشن منتخب کرنے کا کہا تھا لیکن دونوں رہنماوں نے اس بارے میں ٹربیونل کو آگاہ نہ کیا۔

جس کے بعد ٹربیونل نے اپنی مرضی کے پولنگ سٹیشنوں کا انتخاب کر کے گنتی کا عمل شروع کر دیا۔