نارنگ منڈی (جیوڈیسک) آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر زاہد محمود نے کہاہے کہ ماہرین نے قرار دیا ہے کہ آلودگی کے باعث شہروں میں آنکھوں کے امراض میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ نارنگ منڈی کے گاؤں جنڈیالہ کلساں میں نصرالمسا کین فاؤنڈیشن کے انچارج مسلم لیگی رہنماؤں رانا سخاوت علی اور رانا صفدر علی کی جانب سے منعقدہ فری آئی کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر زاہد محمود نے مزید کہا کہ آنکھوں کے امراض میں دن بدن اضافہ باعث تشویش ہے۔ تاہم چہل قدمی آنکھوں کے امراض کو ختم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔