آلودگی سے پاک صحت معاشرے کے قیام کے لئے ایک لاکھ پودے لگانے کا اعلان

کراچی : شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تحت افضاء الطاف خواتین پارک شاہ فیصل کالونی نمبر5میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری اپنے قائد محترم الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان ،ڈائریکٹر پارکس ندیم شیخ ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز رفیق شیخ ،ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس عبدالکریم ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد ارشد ،فوکل پرسن شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی اسلم پرویز بھی موجود تھے۔

حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ ایم کیو ایم بلا تفریق رنگ و نسل عوامی خدمت پر یقین رکھنے والی پاکستان کی واحد جماعت اور قائد تحریک محترم الطاف حسین ملک مظلوم عوام کے واحد نجات دہندہ ہیں انہوں نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے عوام کو ہر شعبے میں مسائل سے نجات دلا نے کے لئے شب روز مصروف ہیں اور انشا اللہ اداروں کے باہمی تعاون کو یقینی بنا کر عوام کو صاف ستھرا ،سرسبز ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے گا انہوں نے کہاکہ شاہ فیصل زون میں آج شجر کاری مہم کا آغاز اس بات کا غماز ہے کہ ہم اپنے قائد کی ہدایت پر عوام کو در پیش بلدیاتی مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے ساتھ عوامی تعاون کے ذریعے سرسبز و شاداب صحت مند معاشرے کا قیام یقینی بنا ئیں گے نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے نظام کی بہتری کے ساتھ عوامی تعاون کے ذریعے زیادہ سے زیادہ سبز ہ لگا کر آلودگی سے پاک صحت مند ماحول کو فروغ دیا جائے۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے اعلان کیا کہ صحت معاشرے کے قیام کے لئے ماہانہ صفائی وستھرائی اور انسداد تجاوزات کے حوالے سے خصوصی مہم کے ساتھ شاہ فیصل زون میں بلدیہ کورنگی کی جانب سے ایک لاکھ سے زائد پودے لگا نے کا اعلان کرتے ہوئے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے محکمہ پارکس کو ہدایت کی کہ تمام فیملی پارکس ،گرین بیلٹس اور شاہراہوں کی سنٹرل آئی لینڈ کو سرسبز بنا یا جائے دریں اثناء صوبائی وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر ماہانہ خصوصی صفائی وستھرائی اور انسداد تجاوزات مہم کے پہلے روز کچرا کنڈیوں ،شاہراہوں سے سینکڑوں ٹن کچرا ،مٹی اور ملبے کے ڈھیروں کو شاہراہوں سے اُٹھا کر ٹھکانے لگا یا گیا۔

NISHAT ZIA QADRI

NISHAT ZIA QADRI