کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان کا ضلعی حدود میں آلودگی کے حوالے سے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کوڑاکرکٹ اور کچرے کو آگ لگانے پر عائد پابندی پر سے عملد رآمد کرنے اور آلودگی پھیلانوں والوں کے خلاف سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی ہے کسی بھی علاقے میں کچرے کو آگ لگانے کی ذمہ داری متعلقہ علاقائی ذمہ دار پر عائد ہوگی۔
ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ شاہ فیصل زون کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے علاقائی سطح پر جاری صفائی وستھرائی کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے محکمہ سنیٹیشن کے افسران و علاقائی ذمہ داران کو ہدایت کی۔
صفائی وستھرائی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ آلودگی کے خاتمے کے حوالے سے موثر اقدامات کرتے ہوئے صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے انہوں نے کہاکہ ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی اور صحت مند ماحول کے قیا م میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی قطعی برداشت نہیں کیا جائیگا عوامی شکایات پر متعلقہ ذمہ دران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے کہاکہ ضلع کورنگی کے ہر گلی اور محلے میں صاف ستھرا ماحول کا قیام اولین ترجیح ہے۔
اور عوامی تعاون کے ذریعے صفائی وستھرائی کے نظام میں بہتری لاکر ضلع کورنگی میں صحت مند ماحول کے قیام کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے قدرتی ماحول کو آلودہ کرنے کے حوالے سے اقدامات کی روک تھام کے لئے عوام بلدیہ کورنگی سے تعاون کریں تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے آلودگی سے پاک صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جاسکے۔