اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اسپتال میں ایک ہفتے کے دوران 30 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولی کلینک اسپتال اسلام آباد کے عملے پر کورونا کے حملے تیز ہوگئے ہیں، اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 30 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کورونا کا شکار ہوچکے ہیں، اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر عبد الجبار بھٹو نے ہیلتھ ورکرز میں کورونا کی تصدیق کردی ہے۔
ڈاکٹر عبدالجبار بھٹو نے بتایا کہ اسپتال میں اب تک 212 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، اور صرف ایک ہفتے کے دوران 30 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، کورونا وائرس سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز میں 71 ڈاکٹرز، 73 نرسز اور دیگر عملے کے 68 افراد شامل ہیں۔