باگڑی کالونی میں آگ لگنے سے 6 مکان جل کر خاکستر

Fire

Fire

ہنگورجہ (جیوڈیسک) آگ بجلی کے تار گرنے کے سبب لگی، فائر بریگیڈ کا عملہ وقت پر نہ پہنچ سکا واقعے کیخلاف متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ، حکومت سے مالی امداد کا مطالبہ ہنگورجہ کی باگڑی کالونی میں بجلی کے تار توٹ کر گرنے سے چھ گھروں میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے تمام گھر جل کر خاکستر ہو گئے، واقعے کیخلاف متاثرین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

ممتاز، امیر، صالح، چندر اور دیگر متاثرین کا کہنا تھا کہ آگ اتنی شدید تھی کہ وہ بمشکل اپنی جانیں بچانے میں کامیاب ہو سکے، گھروں میں موجود ان کی زندگی بھر کی کمائی جل کر راکھ ہو گئی، انہوں نے مزید کہا کہ اگر فائر بر یگیڈ کا عملہ وقت پر پہنچ جاتا تو آگ پر قابو پایا جا سکتا تھا، اب وہ کسمپرسی کے عالم میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فائر بریگیڈ کی نااہلی کا نوٹس لیکر قانونی کارروائی کی جائے اور انہیں مالی امداد فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنے گھروں کی دوبارہ تعمیر کر سکیں۔