غریب نادار بے سہارہ افراد کی خدمت اجر عظیم ہے ، حاجی عبدالمجید خان نیازی

لیہ + کروڑلعل عیسن (نامہ نگار ) غریب نادار بے سہارہ افراد کی خدمت اجر عظیم ہے حاجی انور ظفر اور ان کی پوری ٹیم مبارک باد کے مستحق ہیں، التقویٰ ویلفیئر سوسائٹی کی انتظامیہ کا طریقہ کار دیکھ کر اچھا لگا کہ وہ انتہائی چھان بین کرکے مستحقین کا چنائو کرتے ہیں حاجی عبدلمجید خان نیازی ایم پی اے، اللہ تعالےٰ کی توفیق سے بے سہارہ لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں غریب اور بے سہارا افراد کی خدمت کر کے انتہائی سکون اور خوشی محسوس ھوتی ہے کار خیرکا سلسلہ اللہ تعالی کی توفیق اور مدد سے جاری رہے گا۔

ان خیا لات کا اظہار تحریک انصاف کے ایم پی اے حاجی عبدالمجیدخان نیازی اور صدر التقو ی ویلفیئر سوسائٹی ملک محمد اسماعیل کھوکھرنے گزشتہ روز نادار غریب مرد وخواتین گزارہ الائونس کارڈ کی 10ویں قسط کی تقسیم کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ التقوی ویلفیئر سوسائٹی غریب بے سہارا یتیم بچے اور بچیوں کی امداد اور انہیں ہنر مند بنانے کے لیے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے۔

جس کے تحت پانچ دستکا ری سکول اور بیوٹیشن سکول بھی کھولے ہیںجہاں پر سینکڑوں خواتین ہنر حاصل کر رہی ہیں اسی طرح طالبات کے لیے فری بس سروس ،غریب افراد کی مالی امداد اور انکھوں کے فری آپریشن بھی کروائے جاتے ہیں انھوں کہا کہ دور جدید کے تقاضوں کو دیکھتے ہوئے ان دستکاری سکولوں میں کپمیوٹر کی کلاسز کا بھی اجرا ء ہوچکا ہے حاجی عبدالمجید خان نیازی نے کہا کہ التقویٰ ویلفیئر سوسائٹی کا کام دیکھ کر بے حد خو شی ہوئی جس پر الحاج محمد انور ظفر اور صدر التقو یٰ ملک اسماعیل اور ان کی پوری ٹیم کو کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا التقوی غریب لوگوں کی مدد کر رہی ہے اور ہر مہینے غریب اور نادار لوگوں گزارہ الائونس کارڈ کے ذریعے رقم دیتے ہیں جس ان لوگوں کی ضروریات پوری ہورہی ہیں غریب عوام اور دکھی انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے انھوںنے کہا کہ التقویٰ لیہ کی واحد سوسائٹی ہے جو ہر قسمی کی مداد میرٹ پر کرتی ہے اور کسی قسم کی سفارش نہیں چلتی اور بڑی جانج پڑتال کے بعد ان کا انتخاب ہوتا ہے۔

اسی وجہ سے انھیں لیہ کا بیسٹ ایوارڈ ملا ہے انھوں نے کہاکہ اس کار خیر میں صاحب مال کو حصہ لینا چا ہیے انھوں نے کہا کہ التقویٰ کام دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی اگر معاشرے میں چند افراد ملکر اس قسم کا کام کریں تو معاشرے میں غربت اور بے روزگاری میں کمی آجائے گی انھوں نے التقویٰ کے کمپیوٹر کلاسز کے لئے 4عدد جدید کمپیوٹر بھی دیئے اس موقع پر التقویٰ کے جنرل سیکریٹری امجد علی باجوہ، سکریٹری انفارمیشن ظاہر شاہ بھی موجود تھے۔

Crore Lalesain News

Crore Lalesain News