کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نےکہا ہے کہ ہم نے غریبوں، ناداروں کی خدمت کا بیڑہ اٹھایا ہے، زکوٰۃ، فطرہ اور چرم قربانی کے ذریعے ناداروں کی مدد کی جاتی ہے ۔
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے دفتر میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کےتحت یتیموں اور بےروزگاروں کی مدد کی جاتی ہے،فاؤنڈیشن کے تحت ایک یونیورسٹی بھی کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم میں یکجہتی اور محبت کے جذبے کو فروغ دینا چاہیے، امیدہےاس بارخدمت خلق فاؤنڈیشن کوقربانی کی کھالیں دینے کا ریکارڈ بنایا جائے گا۔