سرائے عالمگیر (تحصیل رپورٹر) سفید پوش اور غرباء کو تعلیم کی سہولیات مفت دی جاتی ہے۔ ہمارے سکول میں دس فیصد طالب علم مفت تعلیم حاصل کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر تصور حسین مرزا چیرمین ایم اسماعیل پبلک سکول پوران نے کیا۔
ایم اسمایل پبلک سکول پوران رجسٹرڈ میں گزشتہ روز ” بزم ادب ” کی محفل منعقد ہوئی ، جس میں سکول ہزا کے طالباء و طالبات نے بڑھ چڑھ کے حصہ لیا۔
محمد انعام الحق مرزا پرنسپل ایم اسماعیل پبلک سکول پوران نے کہا ہم معیار تعلیم پر سمجھوتہ نہیں کرتے ، یہاں نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں او راچھی تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا یہی وجہ ہے کہ تعلیمی حلقوں میں ایم اسماعیل پبلک سکول پوران کا نمایاں مقام ہے۔