ناقص انتخابی نظام کے باعث عوام کا بیلٹ اور بیلٹ باکس سے اعتماد اٹھتا جا رہا ہے، سراج الحق

Siraj ul Haq

Siraj ul Haq

لوئر دیر (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہےکہ عوام کا بیلٹ اور بیلٹ باکس سے اعتماد اٹھتا جارہا ہے لہٰذا ملک میں حقیقی جمہوریت لانے کے لیے انقلابی جدوجہد کی ضرورت ہے۔

لوئر دیر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ناقص انتخابی نظام کے باعث عوام کا بیلٹ اور بیلٹ باکس سے اعتماد اٹھتا جارہا ہے، منتخب ادارے اپنی افادیت کھورہے ہیں جبکہ ملک سے باہر مقیم سیاستدان برطانیہ اور امریکا کے ایجنڈے پر تو عمل کرسکتے ہیں لیکن پاکستان کو ترقی کے راستے پر نہیں ڈال سکتے۔

سراج الحق نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو عام آدمی کا ایجنڈا اپنانا ہو گا اور بحرانوں کا حل سیاستدانوں کو خود تلاش کرنا ہے جبکہ ملک میں حقیقی جمہوریت کے لیے انقلابی جدوجہد کی ضرورت ہے اور جمہوری جدوجہد سے ہی ملک کو حادثات سے بچایا جا سکتا ہے۔