غریب اور بے سہارا خاندان کی داد رسی عبادت ہے۔ شیخ محمد مبشر عالم

Karachi

Karachi

کراچی: روحانی ویلفیئر ٹرسٹ کے سربراہ صاحبزادہ شیخ مبشر عالم نے کہا ہے کہ غریب اور بے سہارا خاندان کی دارد رسی بھی ایک عبادت ہے اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو پسند کرتا ہے جو مفلوک الحال لوگوں کی مدد کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ روحانی ویلفیئر ٹرسٹ ملک بھر میں غریب ،بے سہارا اور اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی بحالی زندگی اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے روحانی اویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام گلشن اقبال میں ماہ رمضان المبارک کے دوران سالانہ عید گفٹ اور راشن کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سینکڑوں خاندانوں میں روز مرہ اشیاء اور عید کے جوڑے تقسیم کئے گئے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روحانی ویلفیئر ٹرسٹ کی چیئر پرسن فرح شیخ نے کہاکہ روحانی ویلفیئر ٹرسٹ غریب اور بے سہارا خاندانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کی جدو جہد میں مصروف ہے خدمت اور انسانی زندگی میں انقلابی تبدیلی کے لئے روحانی ویلفیئر ٹرسٹ خدمت کا سفر جاری رکھے گی تقریب سے روحانی ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر اعجاز فاروقی اور سیکریٹری آفتاب عالم نے ٹرسٹ کے جانب سے جاری فلاحی کاموں کے حوالے سے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہاکہ خدمت انسانیت کے حوالے سے روحانی ویلفیئر ٹرسٹ ایک عالمگیر ادارہ بن چکا ہے۔