دبئی (جیوڈیسک) دبئی ٹیسٹ کے بے نتیجہ ختم ہو جانے پر کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ ناقص فیلڈنگ نے جیت سے دور کر دیا ادھر کوچ وقار یونس نے بولرز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں فتح نہ ملنے پر کپتان مصباح الحق مایوسی تصویر بن گئے، کہنے لگے کہ خراب فیلڈنگ کی وجہ سے میچ بے نتیجہ ختم ہوا۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا کہ وہاب ریاض اور جنید خان کی انجری پریشان کن تھی البتہ نوجوان بولرز نے اچھی کارکردگی دکھائی۔
ورلڈ کپ جیسے سپر میگا ایونٹ سے پہلے کون کیا کر رہا ہے کس میں کونسی خوبی اور خامی ہے ٹیم منیجمنٹ اور کرکٹ شائقین نے نظریں جما لیں۔