کراچی : پیپلز یوتھ آرگنائز یشن سند ھ کی ترجمان تیمور علی مہر نے کہا ہے کہ گرانفروشوں کو وفاقی حکومت کی سرپرستی حاصل ہے اور وفاقی حکومت امداد کا گورکھ دھندہ لگا کر بیٹھی ہے، ابھی تک عوام کے لیئے جو کچھ بھی کیا ہے سندھ حکومت نے کیا وفاقی حکومت نے باتوں کے سوا کچھ نہیں کیا، عمران خان کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی کا جن سرچڑھ کر بول رہا ہے اور عوام کی جانوں کو کرونا سے زیادہ مہنگائی اور بیروزگاری سے خطرہ ہے، ان خیالا ت کا ا ظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ سے جاری کردہ بیان میں کیا، تیمور علی مہر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے نا اہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے وہ وقت دور نہیں جب عمران خان کو ایک ایک کر کے سب لوگ چھوڑ جائیں گے، عمران خان کے احساس پروگرام نے قوم کو بھکاری بنا دیا ہے، سندھ حکومت نے لوگوں کے گھروں پر باعزت طریقے سے راشن بیگز بھجوائے، انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس ایک قدرتی آفت ہے جس نے پوری دنیا کو مشکلات میں ڈالا ہوا ہے لیکن ساری دنیا میں حکومتیں کرونا سے بچاءو اور نجات کے لیئے اقدامات کررہی ہیں جبکہ حکومت پاکستان لوٹ ماراور ذخیرہ اندوزوں کی سرپرستی کر نے میں مصروف ہے۔
ملک میں مصنوعی مہنگائی اور بحران پیدا کر کے تحریک انصاف کے لوگوں نے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا، عمران خان کے اردگرد بیٹھے ہوئے سب لوگ ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوز ہیں ، تحقیقاتی اداروں کی رپورٹ نے بھی اس بات کی نشاندہی کی کہ ملک میں چینی ، گندم کا بحران پیدا کرنے والے تحریک انصاف کے لوگ ہیں جن کو وفاق کا مکمل تعاون حاصل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان قوم کو جواب دیں کہ چینی اور گندم کا بحران پید اکرنے والوں کے خلاف کاروائی کیوں نہیں ہوئی، دوسروں پر الزام تراشیاں کرنے والوں کو قدرت نے رسوا کردیا، بہت جلد تحریک انصاف کی حکومت اپنے انجام کو پہنچ جائےگی، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے پورے صوبے میں لوگوں کو راشن بیگز پہنچائے اور کرونا سے بچاءو کے لیئے سندھ حکومت کے اقدامات کو پوری دنیا نے سراہا جبکہ وفاقی حکومت کرونا وائرس جیسی وبائی بیماری پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ اور سیاست کر رہی ہے ، جو ان کے غیر سنجیدہ ہونے کا ثبوت ہے۔