غریب عوام کی خدمت صرف اور صرف اللہ کی رضا کیلئے کرتا ہوں، سید اسرار احمد

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) غریب عوام کی خدمت صرف اور صرف اللہ کی رضا کیلئے کرتا ہوں، میرا سیاست سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں۔مختلف عناصر میرے خلاف بے بنیاد پروپگنڈا کرکے میری ساخ کو متاثر کر رہے ہیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں، وزیر اعلی پنجاب و آئی جی پنجاب تحفظ فراہم کریں۔ ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما سید اسرار احمد زیدی شاہ نے پریس کلب مصطفی آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے بھلو میں 8بچیوں کو شادیوں کیلئے جہیز کا مکمل سامان اور برات کوکھانا دیا، محلہ باغیچی مصطفی آباد اور محلہ ملکاں والا میں 40بچیوں کی شادیوں میں کھانا دیا اور کچھ نہ کچھ سامان بھی دیا،کاہنہ میں 15بچیوں کو جہیز کامکمل سامان اور کھانا بھی دیا، کاہنہ میں ایک خستہ حال گلی کی مرمت ایک لاکھ روپے کی لاگت سے بنوائی، پانڈوکی چلاراں میں مسجد و مدرسہ بنوایا،کتلوہی خورد میں مسجد میں ایک لاکھ روپے کی لاگت سے پتھر لگوایا،للیانی ہسپتال کے قریب بچیوں کے مدرسہ میں ایک لاکھ روپے کا پتھر دیا۔ مصطفی آباد للیانی میں 2500سٹرئٹ لائٹیں، قبرستان شہدا 20لائٹیں جبکہ کاہنہ میں 500سٹرئٹ لائٹیں لگوائی۔ للیانی تھانہ میں دو یو پی ایس، لائٹیں، پنکھے اور گیزرلگوایا، کاہنہ تھانہ میں لائٹیں ، گورنمنٹ ہائی سکول بوائز مصطفی آبادکی وائرنگ جل چکی تھی تمام وائرنگ، پینٹ ، سکول کے باہر گھاس ، نئی لائٹیں ودیگر کام 7لاکھ کی لاگت سے کروائے۔ جبکہ گرلز ہائی سکول مصطفی آباد میں تین لاکھ کی لاگت سے پینٹ اور باہر مٹی ڈلوائی۔ سنٹرل پارک ہسپتال میں غریب افراد کے ادویات کیلئے ہر ماہ15ہزار روپے دیتا ہوں جہاں سے وہ مستحق افراد کو ادویات فراہم کر دیتے ہیں۔ گزشتہ دسمبرمیں 2000رضائی تقسیم کی۔

کوئی بھی غریب شخص اگر کوئی آس لیکر میرے پاس آتا ہے تو کچھ نہ کچھ مدد ضرور کرتا ہوں۔ غریب دکھی انسانیت کی خدمت صرف اور صرف اللہ کی رضا کیلئے کرتا ہوں میرا سیاست سے کسی قسم کا کوئی تعلق واسطہ نہ ہے، چند عناصر میرے خلاف غلط اور بے بنیاد پروپگنڈا کرکے میرے ساخ کو متاثر کر رہے ہیں اور آئے روز سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہتے ہیں۔ اس دور میں دکھی انسانیت کی خدمت کرنا بھی جرم بن چکا ہے، کچھ افراد نہ تو خود کسی کا دکھ درد بھانٹ سکتے ہیں اور نہ کسی کو دیکھ سکتے ہیں، بے بنیاد پروپگنڈا مجھے ٹینشن میں مبتلا کر رہا ہے جس کی وجہ سے میرے دل کے دو وال بھی بند ہو چکے ہیں۔8ماہ قبل میری دوکان نا معلوم چور 10لاکھ مالیت کا موٹر سائیکلوں کا سپیر پارٹس اور موبائل وغیرہ لے گئے تھے جس کا تا حال کوئی سراغ نہیں مل سکا، میری وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف، آئی جی پنجاب و ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج سے اپیل ہے کہ میرے خلاف بے بنیاد پروپگنڈا کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی اورمجھے تحفظ فراہم کیا جائے، اگر عوام کی خدمت کرنے والے افراد کے ساتھ ایسا ہی سلوک کیا جاتا رہے گا تو غریب عوام کے دکھ درد کون بانٹے گا۔

 Syed Israr Ahmed

Syed Israr Ahmed