ناقص کارکردگی، ڈیو واٹمور رپورٹ پیش کرینگے

Dave Uatmur

Dave Uatmur

لاہور (جیوڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور بدھ کے روز زمبابوے کیخلاف سیریز کی رپورٹ پی سی بی کو پیش کرینگے۔ رپورٹس کے مطابق زمبابوے کیخلاف ون ڈے، ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز مکمل کرنے کے بعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے۔ ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور کل صبح لاہور پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں ناقص کارکردگی بارے ڈیوواٹمور نے اپنی رپورٹ تیار کر لی ہے جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کو پیش کرینگے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پی سی بی کے حکام ڈیو واٹمور کی رپورٹ کو اہم قرار دے رہے ہیں۔ رپورٹ کی روشنی میں کپتان کی تبدیلی سمیت اہم فیصلے متوقع ہیں۔