لاہور (جیوڈیسک) چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے وزٹ کے دوران ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 4 پٹرولنگ آفیسرایک لفٹر انچارج 5 وارڈنز اور 2 ڈرائیورز سمیت 15 ٹریفک اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ۔سی ٹی او نے شہر میں ٹریفک کے بہاؤ کا جائزہ لینے اور رنگدار شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا جائزہ لینے کے لئے سرپرائز وزٹ کیا۔
اس دوران مال تھری پر تعینات پٹرولنگ آفیسر اختر کو رانگ پارکنگ کے خلاف مناسب کارروائی نہ کرنے پر معطل کر دیا، مال تھری پر ہی پٹرولنگ آفیسر انچارج لفٹر عمران، وارڈنز طیب، شیر علی،مبشر، ڈرائیورغلام مصطفی ،راشد ،کانسٹیبل نذر محمد اور امانت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے جبکہ ٹریفک سیکٹر مال ٹو کے وزٹ کے دوران غفلت کا مظاہرہ کرنے پر پٹرولنگ آفیسر ندیم ،عمران ،ٹریفک وارڈنز عاصم عاطف ،آفاق اور کانسٹیبل اسدکو بھی ناقص کارکردگی پر نوٹس دیئے گئے۔ سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک اہلکار سڑکوں پر عوام کی مدداور خدمت کرتے ہوئے نظر آئیں۔