سکھر (جیوڈیسک) ایس ایس پی سکھر تنویر حسن تنیو نے سکھر ضلع میں امن و امان کی غیر تسلی بخش صورتحال پر مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کو معطل کردیا جبکہ کئی ایس ایچ اوز کو تین دن کی مہلت دی ہے۔
ایس ایس پی سکھر تنویر حسن تنیو نے ضلع سکھر میں امن و امان کی غیر تسلی بخش صورتحال پر ایس ایچ او پٹنی مرتضیٰ مہراور ہیڈ کانسٹیبل اسلم کورائی کو معطل کردیا ہے، اس کے علاوہ ایس ایچ او دادلو ایاز شیخ، ایس ایچ او اور مبارکپور نصراللہ لاشاری کو پولیس لائن حاضر کر دیا گیا ہے
جبکہ ایس ایچ او قادری عبدالحمید، ایس ایچ او جھانگھرو گل حسن اور ایس ایچ او قادر پور عبدالغنی کو تین دن کی مہلت دی گئی ہے اور متنبہ کیا ہے کہ حالات کو بہتر بنائیں ورنہ انہیں معطل کر دیا جائیگا۔