لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں عدالتوں میں ناقص سکیورٹی کی صورتحال پر وکلا نے ماتحت عدالتوں کا جزوی بائیکاٹ کر دیا۔ لاہور بار ایسو سی ایشن نے عدالتوں میں سخت سکیورٹی یقینی نہ بنانے۔
بہتر انتظامات نہ کرنے پر عدالتوں کے بائیکاٹ کی وکلا سے اپیل کی تھی اور چیف جسٹس پاکستان سے واقع کو نوٹس لینے کا مطالبہ تھا جس کے بعد وکلا نے ماتحت عدالتوں کا جزوی طور پر بائیکاٹ کر دیا جس سے متعدد کیسز کی سماعت نہیں ہو سکی۔