غریبوں کی خدمت کر کے ہمیشہ خوشی محسوس کی اور دعائیں لیں۔ سردار حماد

کروڑ لعل عیسن: غریبوں کی خدمت کر کے ہمیشہ خوشی محسوس کی اور دعائیں لیں۔ کامیاب ہو کر علاقہ کے عوام کی تقدیر بدل دونگا۔

ان خیالات کا اظہار امیدوار چیئر مین یونین کونسل ساہو والا سردار حماد اکبر خان گشکوری نے اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ کروڑ کے نشیبی علاقوں میں پسماندگی دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔ کامیاب ہو کر یہاں کے عوام کی آواز ضلعی اور صوبائی سطح تک پہنچائوں گا اور کسی کو شکایت کا موقع نہیں دونگا۔