غریب اسٹال ہولڈرز کو فاقہ کشی اور عوام کو گراں فروشی سے نجات دلانے کے لئے

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اہلیان ملیر نے ملیر ٹائون اور اس کے مضافات میں لگنے والے سستے ہفتہ وار بازار پر پابندی کے خاتمے کے لئے ڈی جی رینجرز سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سستے بازاروں کی بندش سے غریب پتھاریداروں اور ہاکرز کو فاقہ کشی کا شکار ہورہے ہیں اور ان غریبوں کی فیملی بھی فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔

اہلیان ملیر نے غریب اسٹال ہولڈرزکو فاقہ کشی اور عوام کو گراں فروشی سے نجات دلا نے کے لئے ملیر میں ہفتہ وار سستے بازاروں کو بحال کرنے کے لئے ڈی جی رینجرز اور اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ غریب ہاکرز ہولڈرز اور ان کی فیملیز کو فاقہ کشی سے بچایا جائے اور رینجرز کی نگرانی میں ملیر اور اس کے مضافات میں ہفتہ وار سستے بازار وں کو بحال کیا جائے تاکہ عوام گراں فروشوں کے ہاتھوں لوٹنے سے بچ سکیں اور غریب ہاکرز با آسانی اپنا روزگار حاصل کرکے اپنی فیملی کا پیٹ پال سکیں۔