غریبوں کے ووٹوں سے برسراقتدار آنے والے پنجاب کے حکمرانوں نے زرعی ٹیکس اورپانچ مرلہ کے گھروں پر ٹیکس لگا کرعام آدمی سے جینے کا سہارا بھی چھین لیا، روحیل اکبر
Posted on June 27, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی رہنماء روحیل اکبر نے کہا ہے کہ غریبوں کے ووٹوں سے برسر اقتدار آنے والے پنجاب کے حکمرانوں نے زرعی ٹیکس اور پانچ مرلہ کے گھروں پر ٹیکس لگا کرعام آدمی سے جینے کا سہارا بھی چھین لیا جبکہ جی او آر میں کئی کئی ایکڑز پر مشتمل گھروں میں رہنے والی بیورو کریسی کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک طرف غریب کے پاس بجلی پانی بھی میسر نہیں تو دوسری طرف نئے ٹیکس لگا کر غریب کا گلا گھونٹا جا رہا ہے جبکہ زرعی انکم ٹیکس بھی ظالمانہ اقدام ہے۔
اور جو کسان پہلے مختلف اندازوں میں لوٹا جا رہا ہے اب حکومت زرعی انکم ٹیکس لگا کر مزید ظلم اور ناانصافی کرنا چاہتی ہے اگر کسان مشکلات کا شکار ہو گا تو پھر ملک کی معیشت بھی مضبوط نہیں ہو سکے گی