کروڑ لعل عیسن کی خبریں 11/2/2014
Posted on February 12, 2014 By Geo Urdu سٹی نیوز
محکمہ واپڈا نے ایک بار پھر صارفین کو سینکڑوں اضافی یونٹ ڈال کر بل بھجوا دئیے
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) محکمہ واپڈا نے ایک بار پھر صارفین کو سینکڑوں اضافی یونٹ ڈال کر بل بھجوا دئیے۔ درجنوں افراد کی جانب سے شدید احتجاج۔ ایک شخص تنگ آکر اپنے سر میں اینٹ مارنے لگا۔ لوگوں نے پکڑ لیا۔ تفصیل کے مطابق محکمہ واپڈا کروڑ میں کرپشن کا دور دورہ۔ گزشتہ ایک سال سے لائن لاسسزز پورے کرنے کے نام پر صارفین کو اضافی یونٹ ڈال کر بھاری بھرکم بل بھجوا دئیے جاتے ہیں۔ اور پھر بلوں کی درستگی بھی نہیں کی جاتی۔ اگر کسی صارف کا بل درست کر بھی دیا جائے تو اگلے ماہ پھر صارف کو اسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ واپڈا آفس کروڑ میں رشوت اور سفارش کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا۔ اس ماہ کے بلوں میں صارفین کو سینکڑوں اضافی یونٹ ڈال کر بل بھجوائے گئے ہیں۔ گزشتہ روز درجنوں افراد نے دفتر پہنچ کر شدید احتجاج کیا۔ اس موقع پر ایک شخص بھٹو شاہ نے پہلے خود کو کرنٹ لگانے کی دھمکی دی اور بعد ازاں وہی شخص خود کو سر میں اینٹ مارنے لگا تو لوگوں نے اسے پکڑ کر سمجھایا۔ عوامی سماجی شہری حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے واپڈا کے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
————————–
———————–
اے سی کروڑ محمد اختر منڈھیرا نے گزشتہ روز سبزی منڈی کروڑ کے دورے کے دوران قیمتوں کا جائزہ
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) اے سی کروڑ محمد اختر منڈھیرا نے گزشتہ روز سبزی منڈی کروڑ کے دورے کے دوران قیمتوں کا جائزہ لے کر مارکیٹ کمیٹی کے اہلکاروں کو مناسب نرخ نامے جاری کرنے کی ہدایت کی۔ اور دکانداروں سے کہا کہ مناسب نرخوں پر فروٹ اور سبزیاں فروخت کریں۔ بعد ازاں انہوں نے جماعت ہشتم کے امتحانی سنٹروں کو دورہ بھی کیا۔
————————–
———————–
محلہ باغ والا واڑہ روڈ پر بجلی کے کھمبے لگائے جائیں
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) محلہ باغ والا واڑہ روڈ پر بجلی کے کھمبے لگائے جائیں۔ شہر کی اس بستی میں دور دراز سے تاریں کھینچ کر بجلی استعمال کی جارہی ہے۔ جھولتی ننگی تاروں کے باعث کسی وقت بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتاہے۔ محلہ کے لوگوں ڈاکٹر اختر ، آزاد حسین ، نوید شاہ ، کامران ملک کالو ، زبیر اولکھ اور وسیم شاہ و دیگر افراد نے واپڈا کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کو3 عدد کھمبے فراہم کر دیئے جائیں تو ان کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔
————————–
———————–
غریب جل رہا ہے۔ حکمرانوں کے ایجنڈوں میں غریبوں کیلئے کچھ نہیں ہے
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) غریب جل رہا ہے۔ حکمرانوں کے ایجنڈوں میں غریبوں کیلئے کچھ نہیں ہے۔ جب تک اس نظام کے خلاف بغاوت نہیں کریں گے کامیابی ممکن نہیں۔ خود میں اخلاق سیرت غریب پروری نہیں آسکتی تو کبھی خیر کی توقع نہیں کر سکتے۔ ہر شخص کو اپنی زندگی میں انقلاب لانا ہو گا۔ جب آپ اپنی زندگی میں تبدیلی لائیں گے۔ قوم کے غلط فیصلے ہی انہیں ایسے لیڈر فراہم کرتے ہیں۔ آقاۖ کی میلاد اور محبت کا دم بھرنے والوں اپنی زندگی میں تبدیلی لا کر ملک میں انقلاب کا راستہ ہموار کریں۔