لندن (جیوڈیسک) پاپ سنگر جواد احمد نے سماجی ناانصافیوں اور کرپشن کے خلاف انٹرنیشنل یوتھ موومنٹ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جواد احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سماجی ناانصافیوں، کرپشن اور انصاف کے نہ ملنے سے عوام مایوسی کا شکار ہیں۔ انہوں نے انٹرنیشنل یوتھ موومنٹ کے نام سے جماعت بنانے کا اعلان کیا اور کہا کہ نوجوانوں کے ساتھ مل کر سوسائٹی کو صحیح راستے پر لانے کی تحریک کا آغاز کریں گے۔ انہوں اس امید کا اظہار کیا کہ نوجوان ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔