پاپ گلوکارہ کیٹی پیری یونیسف کی خیرسگالی سفیر مقرر
Posted on December 4, 2013 By Geo Urdu شوبز
Katy Perry
نیویارک (جیوڈیسک) بچوں کے عالمی ادارے یونیسیف نے پاپ اسٹار کیٹی پیری کو خیرسگالی کا سفیر مقرر کردیا ہے۔
نیویارک میں یونیسیف ہیڈ کوارٹر میں منعقد کی گئی خصوصی تقریب کے دوران امریکی پاپ گلوکارہ کیٹی پیری کو بچوں کی عالمی تنظیم کا سفیر مقرر کیا گیا۔
کیٹی پیری نوجوانوں کو غربت اور محرومی کا شکار بچوں کی فلاح وبہبود کے کام کی جانب راغب کریں گی۔
حال ہی میں کیٹی پیری نے فلپائن میں آنے والے سمندری طوفان ہیان سے متاثرہ بچوں کی بحالی کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے بھرپور مہم چلائی تھی۔