کیلی فورنیا (جیوڈیسک) امریکا کے گلوکار مائیکل جیکسن اگر آج زندہ ہوتے تو اپنی 56 ویں سالگرہ منا رہے ہوتے۔ پاپ موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ کا آج 56 واں یوم پیدائش ہے۔
مائیکل جیکسن امریکی ریاست انڈیانا میں انتیس اگست انیس سو اٹھاون کو پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے انیس سو چونسٹھ میں اپنے بھائیوں کے پاپ گروپ ”جیکسن فائیو” میں شمولیت اختیار کی، اور امریکی تاریخ کے کامیاب ترین موسیقار بنے۔
انہوں نے تیرہ گریمی ایوارڈز جیتے جب کہ ان کے تیرہ گانے بل بورڈ پر نمبر ایک پر آئے، اور ان کی البم کی ساڑھے سات کروڑ کاپیاں فروخت ہوئیں۔ وہ پچیس جون دو ہزار نو کو خواب آور دوا کے انجکشن کی وجہ سے انتقال کر گئے۔