پاپ اسٹار اسٹنگ اب اپنی آواز نیویارک میں بکھیرے گیں

New York

New York

برطانیہ (جیوڈیسک) برطانیہ کے مشہور و معروف گلوکار اسٹنگ نے اپنی آواز کے جادو سے نیویارک کی فضا مہکانے کی تیاری کرلی ہے۔ برطانوی پاپ اسٹار اسٹنگ نیویارک میں کنسرٹ کرنے کو بیتاب ہیں۔

اسٹنگ کے بچپن کے واقعات پر مبمنی ان کا نیا البم ‘دا لاسٹ شپ’ تیئیس ستمبر کو انگلینڈ میں ریلیز ہوگا۔ جس کی پرو موشن کے لیے نامور گلوکار دس کنسرٹس نیویارک کے آرٹ آرگینائزیشن مان ہاتان میں کرینگے۔

اسٹنگ کے اس نئے البم کی پروموشن سے حاصل ہونے والی رقم نیو یارک پبلک تھٹٹر آرٹ آرگنایئزیشن کے کاموں میں مدد گار ثابت ہوگی۔ اکسٹھ سالہ پاپ گلوگار اسٹنگ اپنے موسیقی کریئر میں دس البم ریلیز کر چکے ہیں اور انکے تمام البم ہی سپر ہٹ رہے ہیں۔