پوپ فرانسس کی فلپائن آمد، بڑے اجتماع سے خطاب کریں گے

Pope Francis

Pope Francis

منیلا (جیوڈیسک) فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں شدید سردی اور بارش کے باوجود لاکھوں افراد پوپ فرانسس سے ملنے سینٹرل ریزل پارک میں جمع ہیں،سری لنکا کا تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعدکیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشواپوپ فرانسس فلپائن کےایک ہفتے کے دورے پر ہیں۔

پوپ فرانسس آج عوام کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کریں گے، جس کے لیے لوگوں نے سرد موسم کے باوجود گزشتہ رات سے ہی ڈیرے ڈال دئیے ہیں ، ریزل پارک میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے ، فلپائن حکام کے مطابق تقریبا60 لاکھ افرادپوپ فرانسس کا استقبال کریں گے ، جو کسی پوپ سےملنے والوں کا سب سے بڑا ریکارڈ ہوگا۔