ڈی سی او مقبول احمد دھاولہ نے گزشتہ روز پاکستان انجمن نابینا جھنگ اور ادارہ کے زیرِ انتظام درخشاں ما ڈل سکول آف دی بلائینڈ جھنگ بازار جھنگ صدر کا دورہ کیا

جھنگ : ڈی سی او مقبول احمد دھاولہ نے گزشتہ روز پاکستان انجمن نابینا جھنگ اور ادارہ کے زیرِ انتظام درخشاں ما ڈل سکول آف دی بلائینڈ جھنگ بازار جھنگ صدر کا دورہ کیا۔ ان کی آمد پرنابینا بچوں نے استقبال کرتے ہوئے پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ ڈی سی او نے نابینا بچوں سے مل کر انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور ادارہ کی ورکشاپ میں آرٹ کرافٹ کینینگ ورک میں مصروف نابینا افراد کی مہارت اور کام کی تعریف کرتے ہوئے ادارہ کی انتظامیہ کی طرف سے سرانجام دیئے جانے والے امور کے بارے آگاہی حاصل کی۔

نابینا بچوں کی کلاسز کے وزٹ کے دوران انہوں نے بریل سسٹم تعلیم میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے میس ہاسٹل ،بریل آڈیو سسٹم لائبریری، صفائی ستھرائی اور نظم و ضبط کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ میں جگہ کم ہونے کے باوجودبہترین سہولیات دی جا رہی ہیں اورادارہ کے تمام افرادو انتظامیہ کا کام باعثِ اطمینان اور انتہائی تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا۔

اس ادارہ کی خدمات ،معذور افراد کی تعلیم و تربیت اور فلاح و بہبود کی انجام دہی ضلع جھنگ میں باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے گاہے بگاہے ادارے کا وزٹ کرنے کا وعدہ کیا اور موقع پر ادارہ کے لیے 50 ہزار روپے کا عطیہ دیتے ہوئے دعا کی کہ اس ادارہ سے منسلک اور تعاون کرنے والے افراد پر خدائے بزرگ و برتر اپنی رحمتیں نچھاور کرے ۔انہوں نے اس دوران وزٹ بک پر اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔