مقبولِ خداوند ہے سمجھو شبِ معراج
Posted on June 5, 2013 By Geo Urdu آپکی شاعری
Miraj Night
پھرآگئی اے مومِنو سُن لو شبِ معراج
اللہ نے دِکھلائی ہے تم کو شبِ معراج
سرکار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ملے جاکے ہیں اِس شب کو خدا سے
اِس واسطے کہتے ہیں سب اِس کو شبِ معراج
اُمت کو نمازوں کا ملا تحفہ ہے اِس میں
ہرگز نہ تم اے مومِنو بھولو شبِ معراج
رب نے تھادیاحکم یہ جبرئیل ِ امیں کو
جاؤ میرے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو لاؤ شبِ معراج
قرآن میں خود رب نے کیا زکر ہے اِس کا
اِس درجہ پسند آئی ہے رب کو شبِ معراج
حیراں تھے سب دیکھ کے یہ جن و ملک بھی
انسان کو اور قربِ خدا ہو شبِ معراج
کافر ہے حقیقت میں مسلمان نہیں وہ
بہائی نہیں اِک لمحہ بھی جس کو شبِ معراج
اے مومِنو پھر ہم کو مقدر سے ملی ہے
خوش ہو کے سب ہی آج مناؤ شبِ معراج
محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ومحب کا ہوااِس شب میں ہے سنگم
بے مثل ہے اعظم یہی کہہ دو شبِ معراج
اعظم یہ ہر ایک راز سے افضل بخدا ہے
مقبولِ خدا وند ہے سمجھو شبِ معراج
کلام : محمداعظم عظیم اعظم