مقبول گیت ’’بے بی شارک‘‘ نے یوٹیوب پر تمام ویڈیوز کے ریکارڈز توڑ دیئے

Baby Shark Song

Baby Shark Song

سیول (اصل میڈیا ڈیسک) دنیا بھر کے بچوں میں مقبول ترین گیت ’’بے بی شارک‘‘ نے یوٹیوب پر 7 ارب سے زائد بار دیکھے جانے کے بعد تمام ویڈیوز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

جنوبی کورین کمپنی کی جانب سے 2016ء میں بنائی جانے والی بچوں کی ویڈیو ’’ بے بی شارک ‘‘ منفرد میوزک کے باعث دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ اسے اب بچوں کا پسندیدہ گیت کہا جاتا ہے۔ اسی مقبولیت کی وجہ سے اس گیت نے سب سے زیادہ دیکھے جانے والی ویڈیوز کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

یوٹیوب پر اب تک اس ویڈیو کو 7 ارب سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ جس کی وجہ سے اس گیت نے دیگر ویڈیوز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا کی کمپنی پنک فونگ کی جانب سے بنائی جانے والی ’’ بے بی شارک ‘‘ سے قبل یو ٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانیوالی ویڈیو کا اعزاز امریکی گلوکار لوئیس فونسی کے گانے ’’ ڈیسپاسیٹو ‘‘ کو حاصل تھا لیکن اب یہ ویڈیو دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔