ممبئی (جیوڈیسک) پاکستانی اداکار فواد خان نے مقبولیت میں شاہ رخ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
داڑھی رکھنے کے حوالے سے حال ہی میں ہونے والے ایک سروے کے مطابق بھارتی پرستاروں نے شاہ رخ خان،سلمان خان اور شاہد کپور کے مقابلے میں فواد خان کو زیادہ ووٹ دیئے۔جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان سے آنے والے فواد خان خشخشی داڑھی کے ساتھ اس وقت مقبول ترین اداکارہیں۔
سروے میں ملنے ووٹ کے لحاظ سے فواد خان 40 فیصد ووٹ کے ساتھ اول، جبکہ 31 فیصد ووٹ کے ساتھ شاہ رخ خان دوسرے نمبر پر رہے۔
رائے عامہ سے ثابت ہوتا ہے کہ مرد وخواتین فواد خان کے کتنے پرستار ہیں۔اتفاقیہ طور پروشال کے کہنے پر شاہد کپور بھی ان دنوں گھنی داڑھی میں نظر آرہے ہیں۔