گنجان آبادیوں میں ہیجڑوں کے ڈیرے نوجوان نسل کو سرعام دعوت گناہ دے کر مستقبل تباہ کیا جانے لگا
Posted on January 11, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
پیرمحل : پیر محل کی گنجان آبادیوں میں ہیجڑوں کے ڈیرے نوجوان نسل کو سرعام دعوت گناہ دے کر مستقبل تباہ کیا جانے لگا رات کے وقت پراسرار لوگوں کی آمد سے مکین عدم تحفظ کا شکار شراب کے نشہ میں دھت تماش بینوں کی آمد ناچ گانے ہلڑبازی کے باعث مکینوں کی زندگی اجیرن فی الفور ہیجڑوں کو آبادی سے باہر منتقل کیا جائے۔
تفصیل کے مطابق پیرمحل کے گنجان آباد محلہ جات میں نامعلوم ہیجڑوں نے کرایہ پر مکان حاصل کر کے درجن بھر گھروں سے بھاگے ہوئے بگڑے نوجوان جنہیں مردانہ صفات سے محروم کرکے ہیجڑے بنارکھا ہے کو زنانہ کپڑے پہناکر سادہ لوح کاروباری لوگوں کو جھانسے میں پھنساکر انہیں نہ صرف جمع پونجی سے محروم کر دیا جاتا ہے بلکہ دعوت گناہ میں ملوث کر کے انہیں بعدازاں بلیک میل کرنے کا دھندہ عروج پر ہے۔
شام ہوتے ہی پراسرار گاڑیوں جن میں کاریں اور موٹرسائیکل رکشہ جات شامل پر نشہ میں دھت تماش بینوں کی آمد شروع ہو جاتی ہے جس سے رات گئے تک ناچ گانے ہلڑ بازی کے باعث مکینوں کی زندگی اجیرن ہوکررہ گئی ہے اس ڈیرہ پر خطرنا ک قسم کے جرائم میں ملوث اشتہاری سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث افراد کی پناہ کے باعث مکین عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں مکینوں نے ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی ایس پی کمالیہ ایس ایچ اوتھانہ پیرمحل سے اپیل کی کہ فی الفور نوجوانوں کا مستقبل تباہ کرنے والوں کو آبادی سے باہر منتقل کیا جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com