جمعیت علماء اسلام میں گروپ کے انتخابات نہ ہوسکے
Posted on May 11, 2014 By Geo1 Webmaster سٹی نیوز
جھنگ (بیوروچیف ) جمعیت علماء اسلام میں گروپ کے انتخابات نہ ہوسکے۔
جمعیت علماء اسلام جھنگ میں گروپ کے انتخابات کے موقع پر اراکین جمعیت نے ضلعی ناظم انتخابات حافظ سعید احمدمنصوری کے جانبدارانہ رویہ کے خلاف حافظ بشیراحمدقائم مقام امیر جمعیت ضلع جھنگ کی قیادت میں انتخابی اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔ اس موقع پر جو بھی انتخابی عمل ہوا،اراکین کی اکثریت نے اس کو مستر د کرتے ہوئے مرکزی قیادت سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔
انتخابی اجلاس میں صدر اجلاس کے بائیکاٹ کے بعد ہونے والی انتخابی کاروائی کو نہ تو اراکین کی حمایت حاصل ہے اور نہ ہی یہ کاروائی اخلاقی اور دستوری اعتبار سے ناقابل قبول ہے ۔ یہ صرف منصوری خاندان کا جمعیت پر قبضہ ہے۔ اراکین نے مرکزی اور صوبائی قیادت سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔