آبادی کے لحاظ سے سکولوں میں اضافے کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ فلاحی تنظیمیں بھی اس کار خیر میں حصہ ڈالیں: سمیعہ راحیل قاضی

Samia Raheel Qazi

Samia Raheel Qazi

اسلام آباد : سابق رکن قومی اسمبلی سمیعہ راحیل قاضی نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا حق ہے۔ والدین عبادت سمجھ کر بچوں کی تعلیم و تربیت میں اپنا حصہ ڈالیں۔ انہوںنے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے سکولو ںمیں اضافے کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ فلاحی تنظیمیں اور مخیر حضرات بھی اس کار خیر میں حصہ ڈالیں تا کہ معاشرے کا کوئی بھی بچہ زیور تعلیم سے محروم نہ رہ سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ کے زیر اہتمام چلنے والے بیٹھک سکول کی نئی منزل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاـ اس موقع مرکزی صدر عبدالشکور ، خواتین ونگ کی نائب صدر نویدہ انیس ، ضلعی سیکرٹری صبا ثاقب کے علاوہ اساتذہ اور بچوں کے والدین بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سمیعہ راحیل قاضی نے کہا کہ سکول کی عمارت میں توسیع سے بچوں کو خوشگوار ماحول میسر آئے گا جس سے ان کی تعلیم و تربیت میں مزید نکھار پیدا ہو گاـمحمدعبدالشکور اور نویدہ انیس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت خواتین ونگ کے پلیٹ فارم سے متوسط طبقے کے بچوں کے لئے کتابیں فراہم کرنے کے علاوہ سکولوں میں پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گیـصباثاقب نے کہا کہ مختلف سکولوں میں توسیع کا پلان بھی مرتب کر لیا ہے جسے مخیرحضرات کے تعاون سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ۔

برائے رابطہ:
ایس ۔اے ۔ شمسی
0333-5243334