تلہ گنگ (عامر نواز اعوان) محکمہ بہبود آبادی تحصیل تلہ گنگ کے دفتر ملازمین کو جعلی کپتان ISPR بلال حیدر کی دھمکیاں مقدمہ درج نہ ہو سکا۔تفصیلات کے مطابق سولہ نومبر 2016 کو تحصیل آفیسر محکمہ بہبود آبادی تلہ گنگ ملک عاصم ارسلان و دیگر عملے نے DSP تلہ گنگ کو تحریری درخواست دیتے ہوئے بتایاکہ بلال حیدر نامی شخص ساکن ننکانہ صاحب سید والہ ننکانہ بارہ نومبر کو ہمارے دفتر میں آیا اور اپنا تعارف کپٹین بلال ISPRکروایا-ہماری محکمہ کی خاتون جو کہ ڈیوٹی سے غیر حاضر رہتی ہے اس کا خاوند بتایا۔
چودہ نومبرکو میں اپنی فیلڈ ڈیوٹی پر نکلا تو میری عدم موجودگی میں میرے اسٹاف کو دھمکیاں دیتا رہا کہ میں آپ سب کو نوکری سے برخاست کروا کر گھر بھیجوادوں گاآپ کو میرے اختیارات کا پتہ نہیںمیرے سرکاری فون سے کالیں کرتا رہااور میرے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کرتا رہا اور سرکاری ریکارڈ قبضے میں لینے کی کوشش کی اس لیے اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔