قصور (محمد عمران سلفی سے) محکمہ بہبود آبادی ضلع قصور کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ”فیصلے کا اختیار میرا بھی حق ہے ”کے عنوان پر گزشتہ روز فیملی ہیلتھ کلینک ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر میاں محمد امجد فاروق’ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر مسز سمیرا دلاور ‘وویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر آصمہ قیوم اور زندگی کے مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے خواتین کیلئے کئے گئے اقدامات پر عمل پیرا ہو کر خواتین معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کر کے ملک و قوم کی ترقی کیلئے راہ ہموار کر سکتی ہیں۔