کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) اگر دو سال دھرنوں میں ضائع نہ ہوتے تو تمام علاقوں میں بجلی سمیت بہت سے ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہوتے، اب بھی آٹھ آبادیوں کو ستر کروڑ روپے کی لاگت سے بجلی کی فراہمی کام جاری ہیں آئندہ اپنی کارگردگی کی بنیاد پر عوام میں جائیں گے ان خیالات کا اظہار MNA صاحبزادہ فیض الحسن،ایکسین واپڈا ملک نعیم سامٹیہ ،صاحبزادہ محبوب الحسن نے بستی چدھڑ بڑویاچک نمبر 79 Bٹی ڈی اے میں بجلی کی فراہمی کے منصوبہ کا افتتاح کرتے ہوئے ایک بڑے اجتماع میں کیا انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست اللہ کی مخلوق کی بھلائی کے لئے ہے۔
بجلی کے منصوبوں پر بھر پور توجہ دی جارہی ہے گزشتہ اڑھائی سال میں سب سے زیادہ ٹرانسفارمر اپگریڈ کرائے انہوں نے کہا کہ جلد ہی اوور ریڈنگ اوور بلنگ کا خاتمہ ہو جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ کروڑ سٹی میں ایلٹی پرپوزل سمیتNA 181 میں 250سے زائدٹرانسفارمر اپ گریڈ کرائے کروڑ سٹی کو 2فیڈر میں جبکہ واڑہ دین پور ،شاہ پور ،پیر سواگ فیڈر کو علیحٰدہ علیحدہ کہا جا رہا ہے رزلٹ آنے میں وقت لگے گا انہوں نے یہ بھی کہا کہ صاحبزادہ محبوب الحسن انشااللّہ ضلع کونسل کے چئیرمین ہوں گے اور علاقہ کی مزید خدمت کریں گے ۔ملک نعیم سامٹیہ نے کہا کہ پورے پنجاب میں سب سے زیادہ بجلی کے منصوبے صاحبزادہ فیض الحسن نے دیئے جن پر کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ واپڈا میں بجلی کا بڑا بحران چل رہا ہے جس پر موجودہ حکومت بھر پور توجہ دے رہی ہے صاحبزادہ محبوب الحسن نے کہ ہم لوگوں کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں دوستوں کی محبت اور پیار کا تقاضہ ہے کہ ہم لوگ سیاست میں ہیں انشااللّہ خدمت جاری رہے گی اور اگر مجھے ضلع کونسل میں موقع ملا تو ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دوں گا۔
اس موقع پراسٹیج سیکٹری کے فرائض چوہدری اشفاق ساجد ایڈوکیٹ نے انجام دیئے سابق ممبر ضلع کونسل ملک غلام اکبر سامٹیہ ،ملک عاشق چدھڑ ،ملک غلام رسول سامٹیہ ،ملک غلام سرور سامٹیہ ،ملک احسان اللّہ سامٹیہ ،ملک اعجاز اولکھ ،چوہدری زاہد عزیز گجر ایڈوکیٹ،ملک مشتاق سامٹیہ ،عبدالخالق،صوفی محمد حسین،حاجی عمر فاروق عوان،کاہلوں چدھڑ ،احسان اللّہ بڑویہ،مک عطاء اللّہ، سامٹیہ ،ملک اقبال سامٹیہ،اشرف سامٹیہ سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔