فحش وڈیو کیس: ادکارہ میرا 26 فروری کو دوبارہ عدالت طلب

Meera, Captain Naveed

Meera, Captain Naveed

لاہور (جیوڈیسک) سیشن عدالت نے فحش وڈیو کیس میں ادکارہ میرا کو 26 فروری کو دوبارہ طلبی کے نوٹسز جاری کر دئیے۔

ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

دونوں کی جانب سے ایڈووکیٹ رانا شہزاد نے وکالت نامہ جمع کروایا۔ درخواست گزار کے وکیل محمد اختر نے عدالت کو بتایا کہ ادکارہ میرا اور کیپٹن نوید امریکہ میں ہیں یہ وکالت نامہ جعلی ہے۔

عدالت نے ایس ایچ او مزنگ کو حکم دیا کہ ادکارہ میرا اور کیپٹن نوید کو ہر صورت آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔