پرتگال کے کوسٹا روئی نے ورلڈ سائیکلنگ کا روڈ ریس ٹائٹل جیت لیا

 Cycling Race

Cycling Race

فلورنس پرتگال کے Rui Costa نے ورلڈ سائیکلنگ چمپئن شپ کا روڈ ریس ٹائٹل جیت لیا، فلورنس میں ہونے والے مقابلے میں Rui Costa نے سب کو حیران کر دیا۔ بارش کے باعث بہت سے رائیڈر حادثات کا شکار بھی ہوئے، جس میں سابق چمپئن Cadel Evans بھی شامل تھے۔

آخری ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے میں Rui Costa کا Joaquim Rodriguez سے دلچسپ مقابلہ ہوا لیکن Rui Costa نے انہیں بھی پیچھے چھوڑ دیا اور عالمی ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ اسپین کے Joaquim Rodriguez دوسرے نمبر پر رہے۔