میڈرڈ (جیوڈیسک) اتوار کے روز شمالی سپین میں تیز ہواوٴں کے ساتھ سمندری لہروں نے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا۔ تیز بارش کے باعث شہر میں ساحل سمندر کے قریب کھڑی گاڑیاں بھی پانی میں ڈوب گئیں۔ آسٹریا میں بھی شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
آسٹریا کے شہر ”کوئٹس چیک“ میں لگتا ہے کہ ہر طرف برف کا راج ہے، جسے ہٹانے کا کام آرمی کی مدد سے کام کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب پرتگال میں تیز ہواوٴں نے تباہی مچائی ہوئی ہے، شمالی پرتگال کے ساحل سمندر سے بیس فٹ اونچی لہریں ٹکرا گئیں جس سے ساحل سمندر کے اطراف میں موجود عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
سربیا میں تیز برف باری سے زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے، شدید برف باری سے شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔