پرتگال کے سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو فٹ نہ ہو سکے

Cristiano Ronaldo

Cristiano Ronaldo

سائو پالو (جیوڈیسک) پرتگالی ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو اب تک اپنے گھٹنے کی تکلیف سے نجات حاصل نہیں کر سکے ہیں، انہوں نے جرمنی کے خلاف پہلے میچ میں شرکت کی لیکن زیادہ متاثر کن کھیل کا مظاہرہ نہیں کرپائے تھے۔

ان کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ وہ شاید پرتگال کو آئندہ میچز میں دستیاب نہ ہوں اور میگا ایونٹ کا کوئی بھی میچ نہ کھیل سکیں۔