پشاور (جیوڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے قائم مقام سربراہ حاجی محمد عدیل آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرینگے۔ باچاخان مرکز پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں حاجی محمد عدیل نے کہا کہ انہیں آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ مل چکا ہے وہ کانفرنس میں ضرور شرکت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اسفندیار ولی خان کو بھی آل پارٹیز کانفرنس میں ذاتی حیثیت سے شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
حاجی عدیل نے صوبہ ہزارہ کے قیام کی قرار داد پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اگر خیبرپختونخوا کی جغرافیائی حدود کو چھیڑا گیا تو پر سارے پاکستان کی جغرافیائی حدود میں تبدیلی کرنی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ کے عوام نے خود بابائے ہزارہ سردار حیدر زمان کو انتخابات میں مسترد کر دیا ہے۔