سکھر / پنوعاقل (جیوڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ سندھ ممتاز بھٹو نے کہا ہے کہ ن لیگ کو نہیں چھوڑا، صرف عہدوں سے استعفے دیے ہیں، علیحدگی کا فیصلہ کرنا پڑا تو سابق سندھ نیشنل فرنٹ کی ایگزیکٹیو کمیٹی اور سینٹرل کمیٹی کے اراکین سے مشورہ کریں گے۔
سرکٹ ہائوس سکھر میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے انھوں نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت نے ہم سے رابطہ نہیں کیا، انضمام کے وقت ہم سے کیے گئے معاہدے کی ن لیگ نے خلاف ورزی کی، ن لیگ نے احتساب کر نے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب ہمیں مفاہمتی گٹھ جوڑ دکھائی دے رہا ہے، سیاست میں بلاول بھٹو زرداری کا کوئی مستقبل نظر نہیں آرہا، سندھ میں دھاندلی کے ذریعے پی پی کی حکومت قائم کی گئی۔