مثبت سرگرمیاں امن کے قیام کا ذریعہ ہیں، فیصل سبزواری

Faisal Sabzwari

Faisal Sabzwari

کراچی (جیوڈیسک) ہوئے ہم 10 اگست سے یوتھ فیسٹیول کا انعقاد کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مشیر محکمہ امورِ نوجوانان حکومت سندھ فیصل سبزواری نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور محکمہ امور نوجوان حکومت سندھ کے اشتراک سے منعقدہ مقابلہ حسن قرات و نعت خوانی کی تقریب تقسیم انعامات و اسناد سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔

آرٹس کونسل کے سیکریٹری محمد احمد شاہ نے کہا کہ آرٹس کونسل ہر سال محکمہ امور نوجوانان حکومت سندھ کے ساتھ مل کر نوجوانوں کے لیے مختلف مقابلے منعقد کراتی ہے۔ مقابلے کے دوران حسن قرات کی پہلی درجہ بندی میں پہلا انعام حبیبہ عالم ، دوسرا محمد نعمان۔

تیسرا سعدیہ عالم جبکہ دوسری درجہ بندی میں پہلا انعام مصباح اللہ، دوسرا امینہ اسلم، تیسراقاری رب نواز نے حاصل کیا۔ اسی طرح نعت خوانی کی پہلی درجہ بندی میں پہلا انعام سحر صابر، دوسراعبد الرحمٰن خان، تیسرااحمد رضامونیہ جبکہ لڑکیوں میں پہلا انعام محمد عقیق، دوسرا حافظہ میمونہ کنول، تیسرامحمد زبیر نے حاصل کیا۔ کامیاب امیدواروں کو بالترتیب 25 ہزار، 15 ہزار اور 10 ہزار روپے نقد انعامات و اسناد دی گئیں۔