مثبت تبدیلی کیلئے عوام کو یکجا کررہے ہیں، مشرف لوورز فورم

Musharraf Lover Forum

Musharraf Lover Forum

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) قومی حالات ‘ وطن عزیز کی سلامتی کو لاحق خطرات اور عوام کی حالت زار ملک میں مثبت تبدیلی کی ناگزیریت پر زور دے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ قومی حالات کے پیش نظر سول سوسائٹی کے اتحاد سے وطن عزیز میں مثبت تبدیلی کیلئے گزشتہ کئی برسوں سے کوشاں پرویز مشرف لوورز فورم وطن عزیز میں موجود مشرف کے چاہنے والے کروڑوں افرادکی نمائندہ تنظیم کے طور پر مشرف کو پھر سے اقتدار میں لانے کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کررہی ہے۔

پرویز مشرف لورزفورم کے چیئرمین حسین ٹی‘ہمایوں مرزا‘ظفر قریشی ‘عبید احمد ‘محمد شبیر ‘ معین ‘ عمیر ‘ اسد‘ ثنائ‘حرا‘ واصف اور دیگر رہنما¶ں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشرف کا دور اقتدار اس بات کا ثبوت ہے کہ مشرف کا اقتدار ہی پاکستان و عوام کے محفوظ مستقبل کا ضامن ہے اسی لئے ہم مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں

اور بلدیاتی انتخابات میں مشرف کی جماعت کیلئے اپنی بھرپور جدوجہد کرتے ہوئے اہم کرداربھی ادا کرینگے جبکہ ہمیں امید ہے کہ عوام بلدیاتی انتخابات میں مشرف کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے اوربلدیاتی انتخابات ملک میں مشرف کی قیادت میں عوامی حکومت کے قیام کی جانب پہلا قدم ثابت ہونگے کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ مشرف ہی اس ملک و قوم کے مسائل کے حل اور تعمیرو ترقی کی نیت ‘ جذبہ‘ اہلیت ‘ حوصلہ اور خلوص رکھتے ہیں ۔