مثبت اور تعمیری صحافت معاشرے میں امن اور بھائی چارے کا فروغ بنتی ہے :چوہدری غلام احمد
Posted on August 13, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بھمبر : مثبت اور تعمیری صحافت معاشرے میں امن اور بھائی چارے کافروغ بنتی ہے میڈیا اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہیمیڈیا جرائم کی نشاندہی کرے انشاء اللہ اس کیخلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائیں گے ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی بھمبر چوہدری غلام احمد نے اپنے آفس میں صحافیوں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوںنے کہاکہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے میڈیا مثبت رپورٹنگ کے ذریعے معاشرے کے اندر اہم تبدیلیاں لا سکتا ہے میڈیا کی مثبت پالیسیوں سے معاشرے کے اندر امن اور بھائی چارے کو فروغ ملتاہے اور برائیوں کا خاتمہ ہوتا ہے علاقے میں لوگوں کی حفاظت اور امن وامان کیلئے پولیس ہر ممکن اقدامات اٹھانے کیساتھ ساتھ عوام علاقہ کو پرامن ماحول فراہم کرے گی۔
پولیس کے اندر موجود خامیوںکو دورکرنے کی کوشش کرینگے میڈیا معاشرے میں ہونیوالے جرائم کی نشاندہی کرے انشاء اللہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائیں گے اس موقع پر صدر کشمیر پریس کلب راجہ نعیم گل ،ملک شوکت حسین، چوہدری عاطف اکرم، شیراز پرویز مشتاق، طارق محمود ثاقب اور دیگر بھی موجود تھے۔