امکان ہے کہ اس بار الیکشن میں ٹرن آوٹ زیادہ ہوگا، نادرا

Nadra

Nadra

اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا ہے کہ اب تک تقریبا 4 کروڑ افراد 8300 پر ایس ایم ایس کر کے اپنا پولنگ اسٹیشن معلوم کرچکے ہیں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نادرا نے کہا کہ 4 کروڑ افراد تمام ووٹرز کا 50 فیصد بنتے ہیں۔

گزشتہ الیکشن میں جو ٹرن آوٹ تھا اس سے زیادہ لوگ اپنا ووٹ چیک کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زیادہ لوگوں کے اپنا ووٹ چیک کرنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس الیکشن میں ٹرن آوٹ زیادہ رہے گا۔طارق ملک نے کہا کہ لوگ پولنگ اسٹیشن جانے سے پہلے 8300 پر اپنا ووٹ اور پولنگ اسٹیشن ضرور چیک کر لیں۔