ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر شیخ رشید کی ساہیوال جلسے میں شرکت سے معذرت

Sheikh Rasheed

Sheikh Rasheed

لاہور (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو آگاہ کیا ہے وہ ساہیوال جلسے میں شرکت نہیں کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے بھی شیخ رشید کی جلسے میں شرکت سے متعلق دنیا نیوز کی خبر کی تصدیق کی ہے۔ شیخ رشید احمد نے پاکستان تحریک انصاف کے ننکانہ صاحب جلسے میں اشتعال انگیز تقریر کی تھی۔

جس میں انہوں نے عوام کو حکومت کے خاتمے کیلئے ابھارنے اور ریاستی اداروں کے درمیان منافرت پھیلانے کی کوشش کی جس پر حکومتی اداروں نے شیخ رشید احمد کی گزشتہ 3 ماہ کے دوران دھرنے میں کی گئی تقاریر کا ریکارڈ حاصل کر لیا اور حکومت نے شیخ رشید احمد کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا ہوا ہے۔