ممکنہ ماورائے آئین اقدامات سے متعلق کیس کی سماعت آج پھر ہو گی

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں ممکنہ ماورائے آئین اقدامات سے متعلق کیس کی سماعت آج پھر ہو گی۔کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سر براہی میں 4 رکنی بنچ کررہاہے۔

سپریم کورٹ نے کل مسئلہ حل کرنے کے لیے تمام پارلیمانی جماعتوں کو نوٹس بھیجنے کافیصلہ کیا اور عوامی تحریک سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو آج بدھ تک کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔ چیف جسٹس ناصر الملک نے ریمارکس دیئے کہ ہم اس معاملے کو ایسے نہیں چھوڑیں گے۔

مکمل حل کریں گے۔ چیف جسٹس نے تحریک انصاف سے رابطوں کے الزامات کی تردید کی انھوں نے کہاکہ وہ زندگی میں صرف ایک دفعہ عمران خان سے ملے ہیں اور اس ملاقات میں زاہد حامد بھی موجود تھے۔