جلال پور بھٹیاں (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر جلال پور بھٹیاں پہنچے انہیں سیلابی ریلے سے ہونے والے نقصان اور امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب تمام امدادی کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں اچانک سیلاب کی وجہ سے زیادہ نقصان ہوا۔
حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ وزیراعظم نواز شریف نے ہدایت کی کہ جن علاقوں میں کشتیوں کی ضرورت ہے فوری فراہم کی جائیں۔ متاثرہ افراد کے گھروں کو دوبارہ تعمیر کر کے دیں گے۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ نقصانات کا جائزہ لینے کے بعد سیلاب زدہ علاقوں کا دوبارہ دورہ کریں گے۔